• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کو جھوٹا کہنے سے حقائق نہیں بدلتے: ایم کیو ایم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان کے رکنِ سندھ اسمبلی معاذ محبوب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ترجمان کو سچ کڑوا لگ رہا ہے، اسی لیےالزامات کی بوچھاڑ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گورنر سندھ کو جھوٹا کہنے سے حقائق نہیں بدلتے، اصل سوال ریسکیو کی نااہلی ہے، ریسکیو میں ناکامی چھپانے کے لیے گورنر پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

معاذ محبوب نے کہا کہ متاثرین کے لیے عملی اقدامات کے بجائے سندھ حکومت ترجمان کے ذریعے سیاست کر رہی ہے، اگر ریسکیو بروقت اور مؤثر ہوتا تو قیمتی جانیں ضائع نہ ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ جائے وقوع پر موجود گورنر سندھ کو جھوٹا کہنے سے حقائق نہیں بدلتے، متاثرین کے لیے عملی اقدامات کے بجائے سندھ حکومت ترجمان کے ذریعے سیاست کر رہی ہے۔ 

معاذ محبوب نے کہا کہ ریسکیو بروقت اور مؤثر ہوتا تو قیمتی جانیں ضائع نہ ہوتیں، متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے ترجمان سیاسی زبان استعمال کر رہی ہیں، 17 سالہ اقتدار کے باوجود سندھ حکومت آج بھی ذمے داری وفاق پر ڈال رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید