کیا پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے بنگلادیش کو باہر کیے جانے کے بعد میگا ایونٹ کھیلے گا؟
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس کے باوجود ملین ڈالر سوال برقرار ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کل ملاقات متوقع ہے، جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ہونے یا نہ ہونے سے متعلق گفتگو کا امکان ہے۔
پی سی بی نے میگا کرکٹ ایونٹ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے متعلق وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مشاورتی عمل جاری ہے، جو بھی فیصلہ ہو گا، اُس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
اس سے قبل محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آئی سی سی کے فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر انہیں اعتماد میں لیا۔