• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی ڈرون حملہ، 2 فلسطینی شہید

  
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

ادھر جبالیہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی کے کلینک پر گولہ باری کی، جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر پیشرفت کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اسٹیو وٹکوف نے بات چیت کو تعمیری قرار دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید