خیبر پختونخوا میں برفباری کی وجہ سے پھنس جانے والے 3 ہزار 10 افراد کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ 3 روز میں برف میں پھنسی 942 گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک بحال کیا گیا اور سیکڑوں متاثرہ افراد کو موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق صوبے میں 60 اہم سڑکیں اور شاہراہیں ہیوی مشینری کے ذریعے کلیئر کی گئیں، ریسکیو آپریشن میں 535 اہلکاروں اور 190 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں برفباری سے متاثرہ اضلاع میں 32 عارضی ریسکیو پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔