• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 ارب روپے میں سے کتنے پیسے نقل مکانی والوں تک پہنچے ہیں؟ اختیار ولی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختون خوا اختیار ولی—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختون خوا اختیار ولی—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی نے کے پی حکومت کے حوالے سے سوال اٹھایا ہے کہ 4 ارب روپے میں سے کتنے پیسے نقل مکانی والوں تک پہنچے ہیں؟

اسلام آباد میں خواجہ محمد آصف، عطاء اللّٰہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بنا کر پیسے نکالتے ہیں اور اسٹریٹ موومنٹ پر لگاتے ہیں۔

اختیار ولی نے کہا کہ مال بنانے کے لیے ایک پروجیکٹ بنایا گیا ہے، حکومت اور پاک فوج کا اس پروجیکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 فروری کا احتجاج کامیاب بنانے کے لیے ان لوگوں کو ایندھن بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید