سندھ میں بیکن ہاؤس اسکولنگ سسٹم اور دیگر کچھ اسکولوں نے سردیوں میں محکمہ تعلیم کے 9 بجے اسکول کھولنے کے احکامات ہوا میں اڑا دیے ہیں۔
شدید سردی میں طلباء کو صبح 8 بجے سے قبل زبردستی اسکول بلایا جا رہا ہے جبکہ تاخیر سے پہچنے والے طلبہ کو اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی چھٹیاں ہو رہی ہے۔
یاد رہے محمکہ اسکول ایجوکیشن سندھ سردی کے سبب اسکول صبح 9 بجے شروع کرنے کے فیصلہ میں توسیع کر دی تھی اور اعلان کیا تھا سردی کے پیش نظر اسکول 4 فروری تک صبح 9 کھلیں گے۔
فیصلہ کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولز پر یکساں ہوگا جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا تھا تاہم بیکن ہاؤس گروپ کے اسکولوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔
بیکن ہاؤس کے ذمہ دار عارف جلیل سے متعدد بار رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے جواب نہیں دیا۔
بعد ازاں، ایڈشنل ڈائریکٹر پروفیسر رفیعہ ملاح نے بتایا کہ بیکن ہاؤس انتظامیہ سے بات ہوگئی ہے اور انہیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے وہ نوٹیفکیشن کے مطابق سردی میں 9 بجے اسکول کھولیں اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ایکشن لیا جائے گا۔
رفیعہ ملاح کے مطابق بیکن ہاؤس انتظامیہ نے بدھ سے اسکول 9 بجے کھولنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔