• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آرٹس کونسل میں عوامی تھیٹر فیسٹیول، اصلاحی ڈرامہ ’یہ کیسا دور ہے؟‘ پیش

—تصاویر بشکریہ رپورٹر
—تصاویر بشکریہ رپورٹر

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے جاری ’عوامی تھیٹر فیسٹیول 2026ء‘ کے پانچویں روز اصلاحی اسٹیج ڈرامہ ’یہ کیسا دور ہے؟‘ پیش کیا گیا۔

ڈرامے کے رائٹر اور ڈائریکٹر معروف اداکار ذاکر مستانہ تھے، ڈرامے میں شکیل شاہ، شہباز صنم، شانزے، سپنا، پرویز صدیقی، علی ذاکر اور اکرم سونو نے اپنی شاندار اداکاری سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

ڈرامہ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد ہال میں موجود تھی۔

ڈرامے کی کہانی سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے گرد گھومتی ہے، کہانی میں ایک متوسط طبقے کے خاندان کو دکھایا گیا ہے، جس کے 4 افراد میں سے ماں اور بیٹا ٹک ٹاک اور غیر سنجیدہ وی لاگز بنانے میں مصروف رہتے ہیں، جبکہ باپ اور بیٹی انہیں گھر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

کہانی اسی کشمکش کے ساتھ آگے بڑھتی ہے جہاں بیٹا ایک ویڈیو بناتے ہوئے غلطی سے بچے کو گولی مار دیتا ہے، جس سے وہ زخمی ہو جاتا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس لڑکے کو گرفتار کر لیتی ہے، بعد ازاں عدالت سے ضمانت ہوتی ہے اور ماں بیٹا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے توبہ کر لیتے ہیں۔

ڈرامے کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ موبائل فون اور سوشل میڈیا مفید ذرائع ہیں، مگر ان کے غلط استعمال سے معاشرتی مسائل جنم لیتے ہیں، اس لیے ذمے داری کا مظاہرہ ضروری ہے۔

فنکاروں میں پرویز صدیقی، ذاکر مستانہ، شکیل شاہ، سپنا غزل، شانزے اور دیگر نے قہقہوں کی برسات کر دی، حاضرین نے بھرپور انجوائے کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید