سعودی عرب نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت، اشتعال انگیزی کو مسترد کردیا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
اس حوالے سے تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی قانون کے تحت جنگ روکنے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران اب بھی جنگ سے بچاؤ کے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں سے خطے میں عدم استحکام کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کی دھمکیاں اور نفسیاتی حربے خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کےلیے ہیں، اسلامی ممالک کا اتحاد خطے میں پائیدار سلامتی، استحکام اور امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مسترد کرتا ہے۔