کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت :مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے کیسز، ایشیائی ممالک میں ہائی الرٹ،متاثرہ افراد میں اموات کیشرح 40 سے 75 فیصد تک ہے،ایئر پورٹس پر سخت اسکریننگ، وائرس کی کوئی ویکسین نہیں، پھل کھانے والی چمگادڑوں اور خنزیر جیسے جانوروں سےانسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے،انڈیا کی ریاست مغربی بنگال میں مہلک نپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ایشیا کے کچھ ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور کئی ہوائی اڈوں پر سکریننگ سخت کر دی گئی ہے۔