• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ یونین انتخابات، میڈیکل یونیوسٹیز سے ضابطہ اخلاق طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی میڈیکل یونیورسٹیز سے طلباء یونین انتخابات کے لئے 3ہفتوں میں ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ طلب کرلی۔ڈاؤ یونیورسٹی اور کے ایم ڈی سی کا جواب جمع نہ کرانے پر عدالت کا اظہار برہمی۔۔ منگل کو کراچی کی میڈیکل یونیورسٹیز میں طلباء یونین کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے طلبہ یونین انتخابات سے متعلق فروری 2022میں قانون منظور کیا تھا۔ ساڑھے 3 سال کا عرصہ گزر گیا، اب تک انتخابات کا انعقاد نہیں ہوا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جامعات سے جواب طلب کیا تھا، جواب کہاں ہے۔ جے ایس ایم یو کے وکیل نے کہا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے جواب جمع کرادیا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ طلبا یونین کے انتخابات کے لئے قوانین اور قواعد و ضوابط کی تیاری کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔ مجوزہ آئین سیکریٹری جامعات کو بھی بھیجا گیا ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی اور کے ایم ڈی سی کا جواب جمع نہ کرانے پر عدالت کا اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ان جامعات کو آخری مہلت دے رہے ہیں، فوری جواب جمع کرائیں۔

ملک بھر سے سے مزید