برٹش ایئرویز کے طیارے کا ٹیک آف کے دوران ایک پہیہ نیچے جا گرا، واقعہ کی تفصیل کے مطابق پرواز A350-1000 کا پچھلا پہیہ اس وقت گرا جب طیارہ پیر کو لندن آنے کیلئے لاس ویگاس سے اڑا تھا۔
برٹش ایئر ویز کے طیارے نے نیوایڈا کے ہیری ریڈ انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے رات 9 بجکر 10 منٹ پر اڑان بھری تھی، پہیہ گرنے کے باوجود طیارے نے پرواز جاری رکھی اور بحر اوقیانوس پر پرواز کرتا ہوا مقررہ وقت سے 27 منٹ پہلے بحفاظت لندن اترا۔
طیارے کا پہیہ گرنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی، برٹش ایئر ویز کا کہنا ہے کہ حفاظت اور سلامتی مقدم ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔