• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار کیخلاف نشے میں ڈرائیونگ کا مقدمہ درج

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت کے کناڈا اداکار میور پٹیل کے خلاف بنگلورو میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مایور پٹیل کی اس حالت میں ڈرائیونگ کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز بنگلورو کے علاقے دوملور کے قریب اس وقت پیش آیا جب اداکار نے شراب کے نشے میں دھت گاڑی چلاتے ہوئے سڑک پر متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

میور پٹیل کی تیز رفتاری اور غفلت پر مبنی ڈرائیونگ سے سڑک کے کنارے کھڑی تین سے چار گاڑیوں کو اس وقت نقصان پہنچا جب انکی جیپ قابو سے باہر ہوگئی۔ واقعے کے انہیں حراست میں لیکر میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا، جس سے انکے گاڑی چلاتے وقت الکوحل کے نشے میں ہونے کی تصدیق ہوئی۔ 

واضح رہے کہ اداکار میور پٹیل کناڈا فلموں میں کام کے علاوہ بگ باس کناڈا سیزن 2 میں شریک ہوچکے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید