پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے پلیئر آکشن سے قبل ریٹینشن کی آخری تاریخوں کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل میں پہلے سے موجود 6 فرنچائزز 3 فروری تک اپنی ریٹینشن طے کرسکتی ہیں۔
فرنچائزز 4 مختلف کیٹیگریز میں ایک، ایک پلیئر کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھ پائیں گی جبکہ 6 فرنچائزز میں برقرار نہ رہنے والے پلیئرز کو 2 نئی فرنچائز اپنے اسکواڈ میں شامل کرسکیں گی۔
نئی فرنچائزز بھی 4 مختلف کیٹیگری میں ایک، ایک پلیئر شامل کریں گی، انہیں4، 4 کھلاڑیوں کی حتمی فہرست 6 فروری تک طے کرنے تک کی مہلت دی گئی ہے جبکہ پلیئرز آکشن 11 فروری کو ہوگا۔