چندی گڑھ (اے پی پی)مودی کے دورہ جالندھر سے قبل بم کی دھمکیاں موصول،خالصتانیوں کا دشمن قرار، بم ڈسپوزل اسکواڈز اور انسداد تخریب کاری ٹیمیں متحرک ،کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ،پولیس حکام ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جالندھر سے قبل ڈیرہ سچکھنڈ بالان اور کم از کم پانچ سکولوں کو بم سے نشانہ بنانے والی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ای میلز میں اسکولوں اور ڈیرہ کے احاطے میں بم دھماکوں کی وارننگ دی گئی ہے۔ پیغامات میں وزیر اعظم مودی کوخالصتانیوں کا دشمن قرار دیا گیا ہے اور ان کے دورے سے قبل علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔