• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی غائبانہ نماز جنازہ

نیویارک (عظیم ایم میاں) صدر آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود کے انتقال کی خبر امریکا و کینیڈا میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی میں صدمے کا باعث رہی اور نیویارک میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے انتظامات بھی کئے گئے، شدید سردی کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ۔ نیویارک میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی مشترکہ کوششوں سے کشمیری رہنما اور امام حافظ محمد صابر کی قیادت میں قائم ہونے والی بروکلین کے علاقے میں واقع مشہور جامع مکی مسجدکی ویب سائٹ پر بیرسٹر سلطان محمود کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے انتظامات کا اعلان بھی کیاگیا۔ شدید سرد موسم اور ٹریفک کی مشکلات کے باوجود لوگ ان کی غائبانہ نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور بیرسٹر سلطان محمود کے انتہائی قریبی عزیز چوہدری جمیل اعظم سے تعزیت کی چوہدری جمیل اعظم کے والد مرحو م مکی مسجد کے بانیوں میں شامل اور سربراہ بھی ر ہے نماز جنازہ کے منتظمین میں شامل کشمیر کونسل کے سابق رکن سردار سوار خان اور دیگر کشمیری رہنماؤں نے بیرسٹر سلطان محمود کو جموں اور کشمیر کا سفیر قرار دیتے ہوئے اپنے تاثرات میں ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ بیرسٹر سلطان محمود کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ اقوام متحدہ کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی آزادی بارے مظاہروں کی قیادت اور اقوام متحدہ کے نمائندوں اور امریکی عہدیداروں سے ملاقاتوں کے ذریعے سالہا سال تک آزادی کشمیر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی یاددہانی اور عمل کرنے کا مطالبہ دھراتے رہے۔


دنیا بھر سے سے مزید