• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایچ اے کا مرکزی شاہراؤں کے رائیٹ آف وے کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)نے تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے اور ریونیو بڑھانے کے لیے مرکزی شاہراؤں کے رائیٹ آف وے کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این ایچ اے کے حالیہ فیصلے کے تحت قومی شاہراہوں (N-5 سے N-80 تک) پر قائم ہوٹلز، پیٹرول پمپس اور دیگر تجارتی مراکز سے این او سی فیس اور سالانہ کرایوں کی وصولی اب نجی شعبے کے سپرد کی جائے گی۔ اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پیپرارولزکی مکمل پابندی کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق منصوبے میں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں کے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ 300 ملین روپے سالانہ نیٹ مالیت رکھنے والی فرموں کے لیے یہ سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے۔

ملک بھر سے سے مزید