• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق ڈوزئیر اقوام متحدہ کو پیش کیا جائیگا

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارتی مداخلت اور صوبے میں سرگرم بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم کی بھرپور حمایت کے حوالے سے ناقابلِ تردید شواہد پر مبنی ایک جامع ڈوزیئر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی دیگر عالمی تنظیموں کو پیش کیا جائے گا۔حکومت کے اعلیٰ ذرائع نے اتوار کی شام جنگ کو بتایا کہ پاکستان ان ممالک کا مشکور ہے جنہوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کی کھل کر مذمت کی اور پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ بات مزید اطمینان بخش ہے کہ پوری آزاد دنیا نے ملک کے ساتھی شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے پاکستانی سیکورٹی اداروں کے بہادرانہ کردار کا اعتراف کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں بھارت کے زیرِ سرپرست ʼفتنۃ الہندوستان ʼ کے خاتمے کے لیے طویل عرصے سے کوشاں ہیں۔
دنیا بھر سے سے مزید