• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنسس ڈیانا کو نیٹ فلکس پر خراجِ تحسین پیش کرنے پر شہزادہ ولیم کی میگھن مارکل سے جھڑپ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

شہزادی ڈیانا کی وفات کو 30 سال مکمل ہونے پر ممکنہ طور پر سامنے آنے والے نیٹ فلکس منصوبے نے شاہی خاندان میں ایک بار پھر تنازع کھڑا کر دیا ہے جہاں پرنس ولیم اور میگھن مارکل کے درمیان شدید اختلافات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والے ایک ممکنہ نیٹ فلکس پراجیکٹ پر پرنس ولیم اور ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ 

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس منصوبے میں میگھن مارکل کا کردار پرنس ولیم کے لیے سخت ناپسندیدہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرنس ولیم اپنی والدہ کی زندگی کو دوبارہ عوامی بحث کا حصہ بنائے جانے پر دل برداشتہ ہیں، خاص طور پر اس بات پر کہ اس منصوبے میں میگھن مارکل پسِ پردہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

دوسری جانب پرنس ہیری اپنی والدہ کی کہانی اپنے انداز میں بیان کرنے پر بضد ہیں۔

شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری سمجھتے ہیں کہ بطور بیٹا انہیں اپنی ماں کی یاد منانے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔

شاہی خاندان کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا ہے کہ پرنس ولیم کو سب سے زیادہ غصہ ڈیانا پر مبنی نیٹ فلکس شو میں میگھن مارکل کی شمولیت پر ہے جسے وہ شہزادی ڈیانا کی یاد کے ساتھ ناانصافی اور ذاتی حد پار کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرنس ہیری شاہی ادارے پر اپنی والدہ کی زندگی کے دوران مناسب تحفظ نہ دینے کا الزام لگاتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ ڈیانا کی میراث کو محل سے باہر بیان کرنا چاہتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید