معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کا ان کے آبائی شہر میں ایک ریسٹورنٹ ہے جہاں کھانے کی قیمت صرف 40 روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اریجیت سنگھ کا ریسٹورنٹ ’ہیشل‘ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے شہر جیا گنج میں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ریسٹورنٹ بھارتی گلوکار کا خاندانی کاروبار ہے جسے ان کے والد چلا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ریسٹورنٹ ناقابل یقین حد تک کم قیمتوں پر لذیذ بھارتی کھانوں کی ایک وسیع رینج پیش کرنے کے لیے مشہور ہے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس ریسٹورنٹ میں لوگوں کے ایک مخصوص طبقے کو صرف 40 روپے میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے جس میں طلباء، مزدور اور بزرگ رہائشی شامل ہیں، یہ وہ سب لوگ ہیں جنہیں مناسب قیمت پر قابلِ اعتماد اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ریسٹورنٹ کے مینیو میں پنجابی اور بنگالی کھانے شامل ہیں۔
سبزیوں پر مشتمل کھانے کی پوری تھالی تقریباً 40 روپے میں دستیاب ہے اور طلباء کے لیے اس کی قیمت مزید کم کر کے صرف 30 روپے کر دی گئی ہے۔