• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں اونٹوں کیلئے عالمی سطح پر ’’پاسپورٹ‘‘ کے اجرا کا اعلان

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب نے پہلی بار عالمی سطح پر اونٹوں کیلئے پاسپورٹ کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔ یہ پاسپورٹ ایک شناختی اور تنظیمی دستاویز کا کردار ادا کرے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے اونٹوں کی باقاعدہ شناخت کو یقینی بنانے کیلئے کیمل پاسپورٹ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایک نیا ریگولیٹری اور ڈیجیٹل ٹول ہے جس کا مقصد اونٹوں کے شعبے کو منظم کرنا، ان کی ملکیت اور شناخت کو دستاویزی شکل دینا اور مارکیٹ کی ساکھ کو بڑھانا ہے۔ اس پروجیکٹ کا افتتاح سعودی نائب وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت منصور المشیطی نے کیا۔ وزارت کے مطابق کیمل پاسپورٹ ایک جامع شناحتی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے جس میں مائیکرو چپ نمبر، پاسپورٹ نمبر، اونٹ کا نام، تاریخ پیدائش، نسل، جنس، رنگ، جائے پیدائش، تاریخ اجرا اور مقام کے ساتھ جانور کی تصویر بھی ہے تاکہ شناخت کی درست تصدیق کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ پروجیکٹ عمر، جنس، نسل اور رنگ کے لحاظ سے اونٹوں کی آبادی کے بارے میں درست اعداد وشمار کی فراہمی کے ذریعے سٹریٹیجک پلاننگ کی معاونت کرے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید