• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا پنجاب کلچر ثقافت کا خیرمقدم

پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا پنجاب کلچر ثقافت کا خیرمقدم ۔ تفصیلات کے مطابق اورسیز پاکستانی پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے راہنما تصور حسین تارڑ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف طویل عرصہ بعد عوام کو بسنت کا بھر پور خیرمقدم جیسا خوبصورت تہوار منانے کا موقع فراہم کیا ہے جس کا اوورسیز بھرپور خیرمقدم کرتے ہم ان کے شکر گذار ہیں اس طرح پنجاب کی ثقافت کی بحالی ہوگی دیگر منصوبوں کی طرح یہ اقدام بھی پنجاب کی ثقافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا جنگ سے گفتگو میں انہوں امید ظاہر گی کہ پنجاب حکومت نے بسنت کےدوران عوام کی حفاظت اور تہوار کی خوشیوں کو یقینی بنانے کے لیے وسیع تر اقدام کرکے اس تہوار کو شاندار بنائیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید