کراچی (نیوز ڈیسک) ایپسٹین فائلز میں ٹونی بلیئر کو بڑے پیمانے پر مبینہ مشاورتی ادائیگیوں کا انکشاف، ایپسٹین اور سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود باراک کی گفتگو میں ٹونی بلیئر کے مشاورتی معاوضوں کا ذکر،آڈیو میں ایپسٹین کا کہنا تھا "ٹونی کو بڑے پیمانے پر ادائیگیاں کی گئیں، 5ملین یہاں، 10ملین وہاں"۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایپ سٹائن کی فائلز میں جاری ہونے والی ایک آڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو مبینہ طور پر مشاورتی خدمات کے لیے بڑے پیمانے پر ادائیگیاں کی گئی، جس میں ایپ سٹائن اور سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود باراک کی گفتگو شامل ہے۔ آڈیو میں ایپسٹائن نے کہا کہ "ٹونی کو 5ملین یہاں، 10ملین وہاں" دیے گئے، جبکہ باراک نے ذکر کیا کہ بلیئر قزاقستان کی حکومت کو مشاورت فراہم کرتے ہوئے تقریباً 11 ملین ڈالر فی سال حاصل کر رہے ہیں۔