کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ نے سرکاری اسکولوں میں دعا کے حوالے سے نئی حکومتی ہدایات کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سرکاری اسکولوں میں دعا کے حق کے تحفظ کے لیے نئی ہدایات جاری کر رہی ہے۔ ٹرمپ نے 74 ویںسالانہ ’نیشنل پریئر بریک فاسٹ‘ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ’’مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ محکمہ تعلیم باضابطہ طور پر ہمارے سرکاری اسکولوں میں دعا کے حق کے تحفظ کیلئے اپنی نئی ہدایات جاری کر رہا ہے۔