کراچی ( جنگ نیوز)صیہونی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں ہونے والی ناکامیوں کی ذمہ داری ایک بار پھر قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے فوج اور سابق حکومتوں پر الزام عائد کیا ہے۔نیتن یاہو نے اسٹیٹ کمپٹرولر کو جمع کرائی گئی 55 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کسی بھی ذاتی غلطی کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے منتخب بیانات کے ذریعے یہ مؤقف اختیار کیا کہ حملے کی پیشگی اطلاع کسی کو نہیں تھی۔اپوزیشن رہنماؤں نے اس رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے پہلے خطرات کے واضح انتباہ موجود تھے۔ نیتن یاہو نے تاحال آزاد عدالتی کمیشن بنانے کی مخالفت جاری رکھی ہوئی ہے۔ادھر غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں ہزاروں فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔