لاہور (جنرل رپورٹر) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال اور ملک کے ممتاز سرجن پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کو ʼʼسوسائٹی آف سرجیکل آنکالوجی آف پاکستانʼʼ کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک بھر میں کینسر کی روک تھام کے لیے مؤثر آگاہی مہمات چلائیں گے تاکہ عوام میں بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر کا شعور پیدا کیا جا سکے۔