• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس جنرل ہسپتال نے اقدام خودکشی کرنے والی مریضہ کے علاج میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا

لاہور(خصوصی نمائندہ)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی مریضہ عائشہ نواز کے علاج معالجے کے لیے پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم کی سربراہی میں 8 رکنی اعلیٰ سطح کا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا، جس میں مختلف طبی شعبوں کے سینئر ماہرین شامل ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف پوری جانفشانی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ زخمی مریضہ کی زندگی بچانے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔
لاہور سے مزید