لاہور (جنرل رپورٹر) ریلوے لاہور ڈویژن کی جانب سے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک خصوصی اور پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ نے کی جبکہ ریلی میں ڈویژنل اور اسسٹنٹ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔