لاہور (نیوز رپورٹر ) سابق صوبائی وزیر اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ، پائیدار اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر مبنی حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت اقوامِ متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے عین مطابق تسلیم کیا جانا چاہیئے۔