• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں ہندو حقوق کیلئے لڑائی کی ضرورت پر آر ایس ایس کا زور

کراچی (نیوز ڈیسک)آر ایس ایس نے بنگلہ دیش میں ہندو حقوق کیلئے لڑائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے بنگلہ دیش میں موجود ہندو برادری کی صورتحال پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں تقریباً 1.25 کروڑ ہندوجن آباد ہیں اور اگر یہ لوگ اپنے حقوق کے لیے وہیں رہ کر لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو دنیا بھر کے ہندو انہیں مدد فراہم کریں گے۔بھاگوت نے کہا کہ اگر بنگلہ دیش کی ہندو آبادی اپنے حقوق کے لیے متحد ہو تو وہ مقامی سیاسی نظام کا فائدہ اٹھا سکتی ہے اور اپنے تحفظ کو بہتر بنا سکتی ہے، اور اس جدوجہد میں ہندوستان اور عالمی ہندو برادری اپنی حد تک تعاون کریں گے۔
دنیا بھر سے سے مزید