اسلام آباد(آئی این پی ) سپین میں پاکستانی سفارت خانے نے وزارت داخلہ کو غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے نئے پاسپورٹس کے اجرا کیلئے پولیس رپورٹ کی شرط سے استثنیٰ دینے کی سفارش کی ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق سپین کی حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے امیگریشن پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو قانونی حیثیت دینے کے فیصلے کے بعد وہاں بغیر دستاویزات کے مقیم پاکستانی سرگرم ہو گئے ہیں ،انہیں پہلے کریکٹر سرٹیفکیٹ کیلئے اتھارٹی لیٹر درکار ہوتا ہےلیکن یہ پاکستانی کسی سپینش ادارے کے ریکارڈ میں موجود نہیں ، مقامی ادارے انہیں اتھارٹی لیٹر کے اجرا اوراس کی تصدیق کرنے پر آمادہ نہیں۔