• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب میں سکھ خاندان کی فراخدلی، مسلم قبرستان کیلئے اراضی سے راستہ عطیہ کردیا

اسلام آباد(صالح ظافر) بھارتی پنجاب کے ضلع موگا کے گاؤں مہنا کی ایک سکھ خاندان نے گاؤں میں قبرستان کے لیے راستہ دینے کی غرض سے اپنی زمین عطیہ کرکے بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک شاندار مثال قائم کر دی ہے۔تقریباً گزشتہ سات دہائیوں سے گاؤں کے قبرستان تک پہنچنے کے لیے کوئی باقاعدہ راستہ موجود نہیں تھا۔ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں کے مسلمان خاندانوں کو اپنے مرحومین کی تدفین میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ مغربی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، مسلمان برادری کو میتوں کو قبرستان تک پہنچانے کے لیے کھڑی فصلوں اور کھیتوں میں جمع پانی میں سے گزرنا پڑتا تھا، اور راستے کے لیے زمین مالکان سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہوتی تھی۔اب ایک سکھ خاندان نے قبرستان تک راستے کے لیے درکار زمین عطیہ کر دی ہے۔ اس قابلِ تحسین اقدام پر مسلمان برادری کی جانب سے اس سکھ خاندان، گاؤں کے سرپنچ اور پنچایت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید