پشاور(آئی این پی )تھانہ ریگی پولیس کی کامیاب کارروائیاں، سود خوروں سمیت موٹرسائیکل چوری کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیاڈی ایس پی ریگی سرکل مظفر شاہ* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی اکرام جان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کارروائیوں کے دوران موٹرسائیکل چوری اور سود کے کاروبار میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں اول الرحمن، فرمان اللہ، اسد عرف اسدے اور عادل شامل ہیں جوکہ منظم موٹرسائیکل چور گروہ کا سرغنہ اور سود خور ہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین عدد موٹر سائیکل اور دو عدد پستول بھی برآمد کر لئے گیے ہیں ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔