• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امامیہ کمیٹی اور سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور(این این آئی )امامیہ کمیٹی اور سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے اسلام آباد خودکش دھماکہ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا۔مظاہرین نے دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحفظ یقینی بنانے کامطالبہ کیا۔پشاور پریس کلب کے باہر امامیہ کمیٹی اور سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے امام بارگاہ میں ہونیوالے دھماکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں دھماکہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، یہ پشاور نہیں وفاقی دارالحکومت ہے اسمیں داخلہ بذریعہ شناختی کارڈ ہے، دھماکے کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
پشاور سے مزید