• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑ ……

میرے پاس کئی سوال تھے، مگر کسی کے پاس جواب نہیں تھا۔

پھر خبر ملی کہ پہاڑ کی چوٹی پر ایک گیانی رہتا ہے۔

میں نے ہمت مجتمع کی، اور چوٹی سر کر لی۔

تھکا ہارا گیانی کی کٹیا پہنچا، اور سوالوں کی پوٹلی کھول دی۔

میرے پاس اِن کا جواب نہیں۔ اُس نے تاسف سے کہا۔

لیکن کیا تم نے کبھی جواب کی تلاش میں کسی لائبریری کا رخ کیا؟

میں نے بوکھلا کر نفی میں سر ہلایا، تو گیانی مسکرایا۔

’’سوالوں کا بوجھ اٹھا کر پہاڑ چڑھنے سے پہلے لائبریری کی

سیڑھیاں چڑھ لیتے، تو یہاں آنے کی زحمت نہیں کرنی پڑتی۔‘‘

میں جھینپ گیا، اور لوٹ آیا۔

واپسی کے سفر میں پہاڑ غائب ہوگیا تھا،

اور راستہ ہموار تھا۔

تازہ ترین