ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم،پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 33مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے میں محمد عظیم سے ڈاکو ایک لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، محمد حسین سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا گیا، تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے نجم علی سے موبائل چھین لیا، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں اسد ایوب سے ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں زاہد حسین کی موٹرسائیکل، اسامہ مصطفیٰ اور عرفان حیدر کے موبائل فونز، لوہاری گیٹ کے علاقے میں آصف کا آئوٹر،بوہڑ گیٹ کے علاقے میں شیر علی، مخدوم رشید کے علاقے میں عرفان کے موبائل فونز، محمد عرفان کی مشینری، بستی ملوک کے فاروق کا ٹرانسفارمر، محمد احمد کی سولر پلیٹ، مجید کا کریانہ سامان، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں حفصہ مقبول کا سامان، صدر شجاع آباد کے علاقے میں عبدالرحمان کی کوائل وغیرہ، سٹی جلالپور کے علاقے میں غلام عباس کے مویشی، اللہ بخش کی بکریاں، کوثر عباس کی موٹرسائیکل، اعظم طارق کی بیٹریاں، اجمل کا سامان، بی زیڈ کے علاقے میں قسور کا سامان، ڈی ایچ اے کے علاقے میں منیر کا بجلی میٹر، طارق کی موٹرسائیکل، صدر کے علاقے میں تاج محمد کا میٹر بجلی، رفیع کا جوائنٹ بکس، کینٹ کے علاقے میں یاور جنید کی موٹرسائیکل، امین خان کا موبائل فون، مظفر آباد کے علاقے میں سکندر، قطب پور کے علاقے میں فرحان علی، شاہ شمس کے علاقے میں امیر معاویہ، اکرام کے موبائل فونز اور ممتاز آباد کے علاقے کاشف علی کا کریانہ سامان چوری ہوگیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔