• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجادہ نشین پیر آف بھرچونڈی شریف کاخانقاہ حامدیہ کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) سجادہ نشین پیر آف بھرچونڈی شریف میاں عبدالخالق قادری نے گزشتہ روز خانقاہ حامدیہ ملتان کا دورہ کیاجہاں مرکزی امیر جماعت اہلسنت پاکستان، خانقاہ حامدیہ جامعہ اسلامیہ خیر المعاد قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی‘ صدر مرکزی جماعت اہلسنت ملتان پاکستان زاہد بلال قریشی اور دیگر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا،ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملتان میں مرکزی جماعت اہلسنت کا ایک ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گاجس کے بعد بھرپور تنظیم سازی کا آغاز کیا جائے گا، اس موقع پر مرکزی جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ حاجی فدا محمد حامدی، سیکرٹری نشریات مولانا سردار احمد سہروردی، جوائنٹ سیکرٹری محمد سلطان سلیم، غلام مرتضیٰ نیازی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید