ملتان ( سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 42 مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں حافظ عبدالرؤف سے نامعلوم ملزمان15ہزار روپے، تین موبائل فونز اور لیپ ٹاپ چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں محمد زرک، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں محمد جاوید، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد اکرم،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد بلال کے موبائل فونزنامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹامارکر چھین کر لے گئے جب کہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد اجمل سے سیلنگ فین و تار ، تنویر رضا موٹر وغیرہ سٹی و صدر شجاع آباد کے علاقے میں محمد عمیر کے 10موبائل فونز، ایوب کا گھریلو سامان، یوسف کی نقدی، شہزاد کی سائیکل، مشتاق حسین کا سولر، سٹی و صدر جلالپور کے علاقے میں مظہر حسین ،ایاز حسین کے بکریاں، اللہ وسیا کا بکرا، وسیم عباس کاتار، نیو ملتان کے علاقے میں طارق محمود کے50ہزار روپے، ندیم شبیر کی موٹرسائیکل، شاہ رکن عالم کے علاقے میں خضر حیات کی نقدی و موبائل اشفاق کی نقدی عدنان کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے رضا سکندر کا موبائل لیپ ٹاپ دولت گیٹ کے علاقے وقار احمد کی موٹرسائیکل لوہاری گیٹ کے علاقے سویرا راشد ، شاہ جہان کے موبائل و تار گلگشت کے علاقے عظیم ، رضا کی موٹرسائیکلیں بی زیڈ کے علاقے تصویر حسین کے دروازے اینٹیں کوتوالی کے علاقے کاشف صدر کے علاقے حورب ،وزیر، علی نقی کے گھریلوں و دیگر سامان الپہ کے علاقے طاہر کے کبوتر چہلیک کے علاقے علی رحمن کےموبائل فونز حبیب اللہ کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے جمیل حسین کا سامان قطب پور کے علاقے لعل خان کی تار اور شاہ شمس کے علاقے امین حسین کی ٹوٹیاں وغیرہ چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔