• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار احمد نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نئے سی ای او کا چارج سنبھال لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے تعینات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طور پر ذوالفقار احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، چارج سنبھالتے ہی انہوں نے کمپنی افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں صفائی آپریشنز، فیلڈ کارکردگی اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں کمپنی سیکرٹری کبیر خان، آپریشن ہیڈ انوار الحق، منیجر ایچ آر محمد عامر سمیت دیگر افسران اور شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی، اس موقع پر سی ای او ذوالفقار احمد نے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے نظام کو مثالی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کنٹریکٹرز کمپنیوں کو عوامی ریلیف کی فراہمی کیلئے خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید