• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پائپ لائن میں فنی خرابی، متعدد علاقوں میں بندش کے بعد گیس سپلائی بحال

ملتان(سٹاف رپورٹر ) گیس لائن میں خرابی، متعدد علاقوں میں بندش کے بعد سپلائی بحال، تفصیلات کے مطابق جہانگیر آباد ایس ایم ایس پر 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں اچانک فنی خرابی کے باعث گزشتہ روز شہر کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی، تاہم ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام مکمل کرکے سپلائی بحال کر دی گئی، سوئی گیس انتظامیہ کے مطابق خرابی کے باعث رات 10 بجے تک مختلف رہائشی و تجارتی علاقوں میں گیس بند رہی، متاثرہ علاقوں میں واپڈا ٹاؤن فیز 1 اور 2، ماڈل ٹاؤن 1 اور 2، ایم ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹی، جوڈیشل کمپلیکس، انکم ٹیکس کالونی، شالیمار کالونی، نشیمن کالونی، سبزہ زار کالونی، لودھی کالونی، سٹلائٹ ٹاؤن (بوسن روڈ) اور پیر خورشید کالونی شامل تھے،اس کے علاوہ نواب پور روڈ اور بوسن روڈ سے ملحقہ کئی بستیاں بھی گیس بندش سے متاثر ہوئیں، جن میں خان کالونی، نشاط کالج روڈ، پل مونڈے والی، دیوان کا باغ، بستی نو، بستی میسن والا، لطف آباد، بچہ بستی، صدیق آباد، ہتار بوسن، مردان پور اور جھوک وینس شامل ہیں، بچ ویلاز، سالٹ مہے، نیل کوٹ اور حاجی پورہ کے علاقے بھی متاثرین میں شامل رہے، انتظامیہ کے مطابق سہو چوک سے سیداں والا بائی پاس، سیداں والا بائی پاس سے 6 نمبر چونگی اور جھوک وینس، جبکہ ہیڈ محمد والا روڈ سے نواب پور روڈ اور 8 نمبر چونگی تک گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند رہی ، سوئی نادرن گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کیا گیا، جسے مختصر وقت میں مکمل کرکے تمام متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی۔
ملتان سے مزید