• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران ثالثی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، ترجمان کریملن

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف—فائل فوٹو
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف—فائل فوٹو

روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان نے بھارتی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر پاکستان سے اظہارِ تشکر کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک بھارتی ٹیلیویژن  چینل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ان مذاکرات کے لیے ماحول بنایا جس کے لیے روس پاکستان کا شکر گزار ہے۔

دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنایا ہے۔

اس سے قبل کریملن کے ترجمان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست رابطے قائم ہوں گے۔

کریملن کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے اور امن مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید