• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی‘ سول انجینئرنگ کالج گیٹ کے حوالے سے نئی ہدایات جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے سول انجینئرنگ کالج گیٹ کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس گیٹ کے کھلنے کے اوقات صبح 07:00 سے 09:00، دوپہر 1:00 سے 2:00، شام 4:00سے 6:00، اور رات 8:00 سے 9:00 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں اور یہ گیٹ تمام دنوں کھلا رہے گا علاوہ ازیں سول انجینئرنگ کالج گیٹ سے وہ ملازمین داخل نہیں ہوں گے جن کی موٹرسائیکل پر سیکورٹی سٹکر موجود نہیں ہے اگر کسی ملازم کے پاس موٹرسائیکل کا سیکورٹی سٹکر لینا چاہتا ہے توسیکورٹی آفس میں اپنا مکمل دفتری نوٹ پیش کر کے لگوا سکتا ہےیونیورسٹی انتظامیہ نے تمام ملازمین سے ان قواعد پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ملتان سے مزید