• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ ملتان،میٹرک و انٹرمیڈیٹ عملی امتحانات سے متعلق سخت احکامات جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک و انٹرمیڈیٹ سالانہ 2026 کے پریکٹیکل امتحانات کے انعقاد کے لیے سخت احکامات جاری کر دیئے ہیں، جن پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کنٹرولر امتحانات کے مطابق تمام امیدواران کو پریکٹیکل امتحانات کے دوران مطلوبہ سامان فراہم کردیا جائے گاور کسی بھی قسم کی نقل یا غیر قانونی مدد کی اجازت نہیں ہوگی۔ بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ پریکٹیکل کے دوران شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا پریکٹیکل امتحانات کے دوران لیبارٹری میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ صرف مجاز ایگزیمینر اور متعلقہ عملہ ہی موجود ہوگا۔طلبہ کو پریکٹیکل کے دوران دیے گئے سوالات کے مطابق خود کام کرنا ہوگا اور کسی بھی قسم کی نقل یا مدد لینے کی صورت میں اسے ناجائز ذرائع کے استعمال تصور کیا جائے گا، جس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی موبائل فون یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔
ملتان سے مزید