• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنریشن زی کا انوکھا تجربہ، گیمنگ ایپ پر نیپالی وزیراعظم کا انتخاب کیا

کراچی (جنگ نیوز)کھٹمنڈو میں حکومت مخالف پُرتشدد احتجاج اور 72 افراد کی ہلاکت کے بعد نوجوانوں نے انوکھے انداز میں نئے عبوری وزیراعظم کا انتخاب کیا۔ ہامی نیپال نامی گروپ کے تحت گیمنگ ایپ ڈسکارڈپر 10ہزار سے زائد نوجوانوں نے آن لائن مباحثہ اور ووٹنگ کی، جس میں سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی کو وزیراعظم منتخب کیا گیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے یہ طریقہ مساوات پر مبنی لیکن جعلی اکاؤنٹس یا غلط معلومات رائے عامہ کو متاثر کر سکتے ہیں، نیپال میں 2008سے 14حکومتیں بدل چکی ہیں، مگر کرپشن اور اقربا پروری کے الزامات ختم نہ ہو سکے۔
اہم خبریں سے مزید