• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاتح ……

آج پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ ہے،

میں نے ڈوڈو کو بتایا۔

مجھے معلوم ہے، ڈوڈو نے منہ بنایا۔

کرکٹ کے کروڑوں دیوانے جاننا چاہتے ہیں کہ فاتح کون ہوگا؟

میں نے اخبار دیکھتےہوئے کہا۔

بائولے، یہ فیصلہ تو پہلے ہی ہوچکا ہے،

ڈوڈو نے میرا مذاق اڑایا۔

کیا مطلب؟ کیا فیصلہ ہوچکا ہے؟ فاتح کون ہے؟

میں نے حیران ہوکر پوچھا۔

ڈوڈو نے کہا،ملکوں کے درمیان ہوتی ہے سیاست،

کرکٹ بورڈ کے درمیان ہوتا ہے تنائو،

میدان میں ہوتا ہے تماشا،

جبکہ ٹی وی پر چلتے ہیں اربوں روپے کے اشتہارات۔

اصل میں فاتح ہوتا ہے پیسہ۔

تازہ ترین