• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جوہری معاہدے کے لیے سمجھوتے پر تیار، امریکی معاشی پابندیوں میں نرمی کی شرط

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جوہری معاہدے کے لیے سمجھوتے پر تیار، شرط یہ ہے کہ امریکا کو معاشی پابندیاں نرم کرنا ہوں گی، برطانوی میڈیا سے گفتگو میں نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی کا کہنا تھا سمجھوتوں پر غور کیا جاسکتا ہے، امریکا کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ پابندیاں اٹھانے اور اعتماد سازی کیلئے تیار ہے، اب گیند امریکا کی کورٹ میں ہے، اگر واشنگٹن مخلص ہو تو معاہدے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ ایران نے عندیہ دیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی یا کسی نئے فریم ورک پر پیش رفت کے لیے لچک دکھانے کو تیار ہے، بشرطیکہ واشنگٹن اقتصادی پابندیوں کے خاتمے پر سنجیدہ بات چیت کرے۔ تہران میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے واضح کیا کہ ایران اصولی طور پر سمجھوتوں پر غور کرسکتا ہے، لیکن اس کے بدلے امریکا کو عملی اقدامات کے ذریعے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ پابندیاں اٹھانے اور اعتماد سازی کے لیے تیار ہے۔ ان کے بقول اب “گیند امریکا کے کورٹ میں ہے” اور اگر واشنگٹن مخلص ہو تو معاہدے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ ایرانی مؤقف کے مطابق پابندیوں نے ملکی معیشت پر گہرا اثر ڈالا ہے، اس لیے کسی بھی ممکنہ ڈیل میں اقتصادی ریلیف بنیادی شرط ہوگا۔ تہران یہ بھی چاہتا ہے کہ مستقبل میں امریکا کسی یکطرفہ فیصلے کے ذریعے معاہدے سے علیحدگی اختیار نہ کرے، تاکہ سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کو پائیدار تحفظ مل سکے۔

دنیا بھر سے سے مزید