• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی فلم اسکول ہالی وڈ کی نئی نسل تیار کرنے لگا

کراچی (نیوز ڈیسک) اے آئی فلم اسکول ہالی وڈ کی نئی نسل تیار کرنے لگا۔ مصنوعی ذہانت نے ہالی وڈ میں نئی کیریئر راہیں کھول دیں، 10ہزار طلبہ اے آئی فلم اکیڈمی سے مستفید، اے آئی کی وجہ سے فلمی صنعت میں روزگار کے نئے مواقع، 170ممالک میں 11زبانوں میں آن لائن کورسز، ہالی وڈ میں AI پر بڑھتی دلچسپی، مگر خدشات بھی برقرار، ایک تحقیق میں تقریباً 1لاکھ 20ہزار ملازمتیں متاثر ہونیکا امکان ظاہر کیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں گزشتہ سال فلمی پیداوار میں سست روی کے باعث بے روزگار ہونے والے ویژول ایفیکٹس آرٹسٹ مائیکل اینگ نے ملازمتوں کی تلاش کے دوران مشین لرننگ کا تجربہ نہ ہونے کا خلا محسوس کیا تو انہوں نے آن لائن اے آئی فلم اسکول سے رجوع کیا، جو 2023 میں قائم ہوا اور اب تک 10 ہزار طلبہ کو تربیت دے چکا ہے۔ اس ادارے کے بانی کیلب اور شیل بی وارڈ کے مطابق 95 فیصد طلبہ فلم اور اشتہاری صنعت سے وابستہ ہیں جو تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجی کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔ اگرچہ ہالی وڈ میں اے آئی کے بڑھتے استعمال پر تنقید بھی موجود ہے، خصوصاً اے آئی سے تیار کردہ اداکارہ ٹِلی نوروڈ پر کے اعتراضات کے بعد، تاہم بہت سے ماہرین اسے نئے مواقع کا ذریعہ قرار دیتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق 2024 کے اختتام تک فلم، ٹی وی اور اینیمیشن کے تقریباً 1لاکھ 20 ہزار روزگار اے آئی سے متاثر ہو سکتے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی تخلیقی نسل کو کم مالی رکاوٹوں کے ساتھ آگے آنے کا موقع ملے گا۔ نامی اے آئی اسٹوڈیو نے گزشتہ سال فروری میں اس اکیڈمی کو خرید لیا تاکہ مستقبل کے ہنر مند تخلیق کاروں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ اے آئی کے پیچیدہ اور تیزی سے بدلتے ماحول میں تربیت سب سے بڑا موقع ہے، اور یہ ادارہ اس خلا کو پُر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید