لاہور (جنرل رپورٹر )پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ طب کی دنیا میں تیزی سے بدلتی ہوئی جدید ٹیکنالوجی اور ابھرتے ہوئے رجحانات گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید ثابت ہو رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال کے شعبہ نیفرولوجی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ’پیریٹونیل ڈائیلاسز کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طبی سہولیات کی فراہمی میں جدت لانے کے لیے Byonyks اور KBB کمپنیوں کے مابین ایک اہم مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر بھی دستخط کیے گئے تاکہ ڈائیلاسز کی جدید مشینوں اور تکنیک میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔