• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھی رانی پروگرام سوشل سیکٹر کا ایک جامع منصوبہ، سہیل شوکت بٹ

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ضلع اوکاڑہ میں اجتماعی شادیوں کی چوتھی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں 90 بیٹیوں کے شرعی فریضہ کی ادائیگی انجام پائی۔ تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، چوہدری غلام رضا ربیرہ، شگفتہ فیصل، لیگی رہنما راؤ محمد اجمل، اے ڈی سی ایف اینڈ پی چوہدری عبدالجبار گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شادی شدہ جوڑوں کو 2 لاکھ روپے سلامی کے اے ٹی ایم کارڈز بھی دیے گئے۔ صوبائی وزیر نے متوسط گھرانوں کی بیٹیوں کے سر پر دستِ شفقت رکھتے ہوئے انہیں رخصت کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام سوشل سیکٹر کا ایک جامع منصوبہ ہے جو پنجاب کے متوسط گھرانوں کی بیٹیوں کی عزت اور تحفظ کا ضامن بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور حکومت پنجاب کا عزم کام اور صرف کام ہے۔
لاہور سے مزید