• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدرسوں کے طلبہ کو بااختیار بنانے کیلئے ہنر مند بنائینگے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ دینی مدرسوں کے طلبہ کو بااختیار بنانے کے لیے ہنر مند بنائیں گے، جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جامعہ مسجد ہجویریہ دربار حضرت میاں میر میں نئے داخل ہونے والے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ عملی مہارتوں کی فراہمی کے لیے ایک جامع اور جدید حکمتِ عملی متعارف کروائی جا رہی ہے تاکہ طلبہ دینی تعلیم مکمل کرنے کے بعد باوقار، خود کفیل اور معاشی طور پر مستحکم زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ محکمہ اوقاف جامعہ مسجد ہجویریہ کے ایسے ذہین طلبہ کو، جو یونیورسٹی فیس ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، 10 اسکالرشپس فراہم کرے گا جن میں 6 ایم فل اور 4 پی ایچ ڈی کے لیے مختص ہوں گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور حافظ انیس الرحمن، ڈائریکٹر پراجیکٹس رفیق نور وٹو، پرنسپل ہجویریہ ڈاکٹر ریاض احمد چشتی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسرار شاہ، اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید