لاہور(کرائم رپورٹر سے)گرین ٹاؤن میں کمسن بچی کے قتل کیس میں سوتیلی ماں نے اعتراف جرم کر لیا پولیس کے مطابق ملزمہ نازیہ نے دورانِ تفتیش مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقتولہ فاطمہ کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہےابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزمہ نے بچی کے سر پر راڈ سے وار کیا، جس کے باعث اسے دماغی طور پر شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے بیان دیا کہ واقعے کے دوران وہ کالے جادو کے زیر اثر تھی اور اس پر جنات کی حاضری ہوئی تھی مزید انکشاف ہوا ہے کہ ۔اس سے مقتولہ فاطمہ کی بڑی بہن 8 سالہ کشف کے ساتھ بھی مبینہ طور پر تشدد کیا جاتا رہا ۔